ساہیوال پولیس مقابلہ- دو کس بین الاضلاعی ڈکیت ہلاک

ساہیوال پولیس مقابلہ- دو کس بین الاضلاعی ڈکیت ہلاک
مرید کے ضلع شیخو پورہ کے رہائشی ملزمان وکیل علی شان ڈوگر نامی کو سپاری لے کر قتل کرنے آئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ فتح شیر کی ٹیم فتح شیر روڈ چوک پر کھڑی تھی جنہوں نے2کس مشکوک افراد بسواری125کو روکا جنہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی سکرین کا شیشہ لگنے کی وجہ سے ڈرائیو شاکر زخمی ۔
ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فریدیہ پارک سے کچا پکا نور شاہ روڈ کی طرف فرار ہوگئے ۔
پولیس پارٹی نے ملزمان کا پیچھا کیا آمنہ سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب کراس فائرنگ کے نتیجہ میں2کس ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے ۔جن کو ہسپتال روانہ کیا گیا ملزمان نے بتلایا کہ وکیل علی شان ڈوگر نامی کو سپاری لےکر قتل کرنےآئے ہیں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستہ میں ہی جاں بحق ہو گئے ۔
ملزمان کی شناخت
1۔فیضان ولد ارشد قوم جٹ سکنہ مرید کے ضلع شیخو پورہ
2۔مجیب عالم ولد غریب عالم قوم مسلم شیخ سکنہ مرید کے ضلع شیخو پورہ سے ہوئی ۔
ملزمان سابقہ ریکارڈی اور ڈکیتی رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*