چیچہ وطنی میں پیپلز پارٹی کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

چیچہ وطنی میں پیپلز پارٹی کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی سیکرٹری اطلاعات ساوتھ پنجاب چوہدری شہزاد سعید چیمہ نے کی

ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-ریلی کے شرکاء نے احتجاجی پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

ریلی چیمہ ہاؤس سے شروع ہو کر شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی پریس کلب پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی

شہزاد سعید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا حکومت نے مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ۔حکومتی غلط پالیسوں کی وجہ سے عوام فاقہ کشی اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں-حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لے-حکومت عوام کو ریلف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*