وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان جاتے ہوئے سرکٹ ہاﺅس ساہیوال میں مختصر قیام کے بعد جاتے ہوئے چیچہ وطنی کا دورہ بھی کیا

ساہیوال: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان جاتے ہوئے سرکٹ ہاﺅس ساہیوال میں مختصر قیام کیا ، جہاں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی، آر پی او احمد ارسلان، ڈی سی بابر بشیر اور ڈی پی او کاشف اسلم نے ان کا بھر پور استقبال کیا -مختصر قیام کے دوران وزیر اعلی نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں سرکٹ ھاوس میں ‘بوتل پام’ کا پودا لگایا-کمشنر علی بہادر قاضی اور آر پی او احمد ارسلان نے ڈویژن میںامن و امان اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی -وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ ساہیوال کی ترقی کے لئے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کو اولین ترجیح دے۔ سردار عثمان بزدار سرکٹ ھاوس میں مختصر قیام کے بعد ملتان روانہ ھو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان جاتے ہوئے چیچہ وطنی شہر کا رخ کر لیا-
وزیر اعلی عثمان بزدار کا چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں کا دورہ-
وزیر اعلی عثمان بزدار چیچہ وطنی شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہم-
چیچہ وطنی شہر میں سڑکوں کی خراب صورتحال پر بھی وزیر اعلی عثمان بزدار کا اظہار برہمی-
وزیر اعلی عثمان بزدار کا چیچہ وطنی کے بعض علاقو ں میں پانی کھڑا دیکھ کر خفگی کا اظہار-
بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے حکم پر عمل کیا جائے -چیچہ وطنی شہر کی سڑکوں کا پیچ ورک جلدی مکمل کیا جائے- چیچہ وطنی سمیت ہر شہر میں صفائی کی صورتحال میں خرابی ہرگز برداشت نہیں -عثمان بزدار
وزیر اعلی عثمان بزدار کی آمد پر پانی کا چھڑکاؤ”آئی واش“(بصری دھوکا) ہے
ڈرامے ماضی میں چلتے تھے، ایسے ڈرامے برادشت کرتا ہوں نہ کروں گا- عثمان بزدار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*