ساہیوال پولیس مقابلہ
1ڈاکو ہلاک

علاقہ تھانہ غلہ منڈی میں پولیس کنسٹیبل سروت بمعہ رائفل ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ 2کس ملزمان نے مچھلی فارم کے قریب پولیس کنسٹیبل سے اسلحہ کے زور پر رائفل چھین لی اور جانب ہڑپہ فرار ہو گئے جس کی 15اور بذریعہ وائرلس ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم کی جانب سے ضلع بھر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کو گرفتار کر نے کی ہدایت ہوئی جس پر پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹ لگا ئے ککھاں والا موڑ کے قریب ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ ذیشان بشیر ڈوگر ناکہ بندی پوائنٹ پر کھڑے تھے ملزمان 125پر آئے جن کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی اور آبادی بھٹیاں کی طرف فرار ہو گئے پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی ملزمان نے اوڑھ لے کر پولیس پر فائرنگ جاری رکھی فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو ایک کس ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا اور ایک کس ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ہلاک ہو نے والے ملزم کی شناخت جا ری ہے ۔ملزم کے قبضہ سے سرکاری رائفل ، اور ایک عدد رائفل 44بورمعہ گولیاں، بیگ برآمد ۔
ترجمان پولیس
ضلع ساہیوال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*