ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی تقریباً 10من منشیات برآمد,ملزم گرفتار- اے ایس پی سٹی سرکل سلیمان ظفر کی پریس کانفرنس

ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی تقریباً 10من منشیات برآمد- اے ایس پی سٹی سرکل سلیمان ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 6من سے زائد چرس اور 3من سے زائد افیون برآمد ہوئی. ملزم گرفتار ہے


ساہیوال: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم کی سربراہی میں ساہیوال پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی سے بڑی کاروائیاں جاری اے ایس پی سٹی سرکل سلیمان ظفر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فتح شیرسب انسپکٹر آصف نواز کی اپنی ٹیم مسعود احمد ایس آئی و دیگران کے ہمراہ بڑی کاروائی مخبر کی اطلا ع پر ملزم محمد جمیل ولد محمد ادریس قوم راجپوت بھٹی سکنہ جیون سٹی ساہیوال جو کہ نور شاہ کی طرف سے لوڈر رکشہ پر منشیات کی بھاری کھیپ لے کر آرہا تھا کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کے قبضہ سے مختلف پیکٹس میں لپٹی ہوئی چرس اور افیون کے بھاری مقدار برآمد ۔کل منشیات 364.09کلو گرام میں سے243.6گرام چرس اور 120.49گرام افیون برآمد ہوئی ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم نے کہا کہ کوئی جتنابڑے سے بڑا جرائم پیشہ ہو قانون کے ہاتھ سب سے مضبوط ہیں ۔انہوں نے کاروائی کر نے والی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ آپ بلا کسی خوف و خطر اسی طرح اپنی کاروائیاں جاری رکھیں ۔معاشرے سے منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کر نا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*