چینی فی کلو پرچون قیمت 88روپے 24 پیسے مقرر-نوٹیفکیشن جاری

ساہیوال: پنجاب حکومت نے چینی کی پرچون قیمت 88روپے 24 پیسے مقرر کر دی۔ نوٹیفکیشن جاری۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا تمام اضلاع کی انتظامیہ کو قیمت پر سختی سے عمل درآمد کی ھدایت۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب نے چینی کی فروخت میں من مانی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے چینی کی پرچون قیمت مقرر کر دی ھے۔ چینی کی اس قیمت کا تعین تمام اخراجات بمشول منافع نکال کر کیا گیا ھے۔ کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو مقررہ قیمت 88 روپے 24 پیسے پر سختی سے عمل درآمد کی ھدایت کی ھے اور کہا ھے کہ زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*