چیچہ وطنی: ایس ایچ او تھانہ صدر کی بروقت کاروائی,خواتین پر تشدد کرنے والے ملزم گرفتار

چیچہ وطنی: ایس ایچ او تھانہ صدر رانا ارشادالرحمان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نواحی گاؤں 10 گیارہ ایل میں خواتین پر تشدد کرنے والے ملزم عاشق ولد امین کو گرفتار کر لیا۔

چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود 10 گیارہ ایل (ڈوگراں والا) میں دیوار گرانے کے الزام پر ہمسائے میاں بیوی نے مل کر محمد اقبال نامی شخص کے اہلخانہ پر تشدد کرنا شروع کردیا تشدد کی فوٹیج ساہیوال نیوز نے حاصل کرلی جس میں عاشق اور اسکی بیوی شہناز کو محمد اقبال کے بیوی بچوں پر تشدد کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے متاثرین کا کہنا تھا کہ دیوار گزشتہ روز آنے والی اندھیری کی وجہ سے گری جس کو بنیاد بنا کر ہم تشدد کیا گیا متاثرہ خواتین نے آر پی او ساہیوال ارسلان ملک,ڈی پی او ساہیوال کاشف اسلم سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

https://youtube.com/shorts/aQahOHXLOgU?feature=share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*