عوامی مسائل کے تیز رفتار حل کے سلسلہ میں ریونیو عوامی خدمت کچہری اہم کردار ادا کر رہی ہیں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا کہ عوامی مسائل کے تیز رفتار حل کے سلسلہ میں ریونیو عوامی خدمت کچہری اہم کردار ادا کر رہی ہیں جہاں تمام ریونیو افسران موقع پر ہی مسائل حل کر رھے ہیں۔ ان کچہریوں کا انعقاد گڈ گورننس کے فروغ کے ضمن میں بھی حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ھال میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر اے سی چیچہ وطنی بھی موجود تھے۔ ماہانہ عوامی ریونیو خدمت کچہری میں 54 درخواستیں موصول ہوئی جس میں سے متعدد درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا گیا جبکہ بعض درخواستیں متعلقہ دفاتر کو بجھوا دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے عوام کے مسائل سن کر ان کے بلا تاخیر حل کے لئے موقع پر موجود ریونیو افسران کو احکامات بھی جاری کئے اور زور دیا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے کماحقہ ثمرات عوام کو فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے بتایا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل کا عمل حکومتی اقدام کی اصل روح کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہرماہ کے پہلے روز کھلی کچہری کے انعقاد سے قبل گزشتہ کھلی کچہری میں موصولہ عوامی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کی طرف سے کی گئی کارروائی کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے تاکہ عوامی مسائل بلا تاخیر حل ھو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*