چیچہ وطنی: سابق ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑا انسپکٹر عزیز چیمہ تین کروڑ روپے کی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار-زرائع

چیچہ وطنی : سابق ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑا انسپکٹر عزیز چیمہ تین کروڑ روپے کی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ۔
سابقہ ایس ایچ او عزیز چیمہ ۔6 پولیس ملازمین اور 5 پرائیویٹ افراد کے خلاف تھانہ صدر چیچہ وطنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ گاؤں 38 بارہ ایل کے رہائشی محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل سابق ایس ایچ او تھانہ اوکاڑا نے 6 پولیس ملازمین اور 5 پرائیویٹ افراد کے ہمراہ حاکم علی کے گھر پر منشیات کے جھوٹے مقدمے میں ریڈ کیا اور ریڈ کے دوران حاکم علی کے گھر سے تقریباً 3 کروڑ روپے نقدی اور زیورات کے ساتھ ساتھ خاتون، نومولود بچے سمیت دیگر 5 افراد کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ جس پر مدعی مقدمہ نے اعلی افسران کو درخواست دی جس پر اعلی افسران نے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر عزیز چیمہ کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا۔ زرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں ایس ایچ او سمیت تمام ملزمان قصور وار پائے گئے ۔جس پر اعلی افسران کے حکم پر پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سابق ایچ او انسپکٹر عزیز چیمہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*