ساہیوال: ریونیو عوامی خدمت کچہری میں 48 افراد نے ریونیو سے متعلقہ مسائل پر درخواستیں پیش کی

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کچہری میں عوام کو درپیش دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو منعقد ہونے والی اس کچہریی میں 50 فیصد سے زائد درخواستوں پر اسی روز کارروائی مکمل کی جاتی ہے- اراضی انتقالات اور رجسٹریوں کے عمل کو بھی سہل کرنے کے لئے کے دوررس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں خالی آسامیوں پر پٹواریوں کی بھرتی بھی شامل ھے۔ انہوں نے یہ بات اپنےدفتر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق، اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین اور پٹواری کی سطح تک کے ریونیو ملازمین نے بھی شرکت کی- کچہری میں 48 افراد نے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے درخواستیں پیش کیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حد براری کے مسائل،فرد کے عدم اجرا،وارثتی جائیداد کی تقسیم اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں پیش آنے والی مشکلات سے تھا -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا کہ دیہی مراکز کو پٹواری کی سطح تک توسیع دی جا رہی ھے جس سے عام آدمی اپنے کام مقامی سطح پر حل کروا سکے گا۔انہوں نے عوامی خدمت کچہری میں پیش ہونے والی شکایات کاجائزہ بھی لیا اور ریونیو افسران کو درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے کی سختی سے ہدایت کی تاکہ ان اجلاسوں کامقصد حاصل ہو سکے- ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے تمام سائلین کی درخواستوں کو ذاتی طور پر سنا اور متعدد کو موقع پر ریلیف فراہم کیا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*