ڈی پی او ساہیوال کی ماہانہ کرائم ریویو میٹنگ، ایس ایچ اوز کو کارکردگی ٹھیک کرنے کا الٹی میٹم دے دیا

ڈی پی او ساہیوال کی ماہانہ کرائم ریویو میٹنگ، ایس ایچ اوز کو کارکردگی ٹھیک کرنے کا الٹی میٹم دے دیا :
ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم نے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کی جس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور خصوصی طور پر سٹی سرکل اور چیچہ وطنی سرکل کے ایس ایچ اوز کو کارکردگی ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او صاحب نے کہا کہ جو ایس ایچ او عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتا اور ان کے مسائل سننے کیلیۓ دستیاب نہیں ہے تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہو گی۔
ڈی پی او صاحب نے کہا کہ مقدمے کے فوری اندراج اور شفاف تفتیش کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ بصورت دیگر بہت سخت کاروائی کی جاۓ گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*