چیچہ وطنی: سنہری مارکی اینڈ ریسٹورنٹ کے سیکیورٹی گارڈ کی بروقت کاروائی، کارچور کو گاڑی سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

چیچہ وطنی: سنہری مارکی اینڈ ریسٹورنٹ کے سیکیورٹی گارڈ کی بروقت کاروائی، کارچور کو گاڑی سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، دو چور فرار، کار سے مختلف نمبرز کی متعدد نمبر پلیٹس بھی برآمد، تھانہ صدر پولیس نے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق سنہری مارکی بائی پاس پہ تین ملزمان ایک سفید گاڑی ایکس ایل آئی کرولا نمبری 8824 ماڈل 2011 پہ آئے اور وہاں کھڑی ایک ہنڈا کار ماڈل 2009 سلور رنگ نمبری LHE5554 کے تالے کھول کر اسے سٹارٹ کرنے کی کوشش کی ، شک پڑنے پہ ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے اس سے پوچھا کہ چابی کی بجائے آپ پیچ کس سے دروازے کیوں کھول رہے ہیں ، یہ سنتے ہی ملزم نے پسٹل نکال لیا اور وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا ، سیکیورٹی گارڈ نےبپیچھا کیا تو ملزم کے دوسرے ساتھی بھی گاڑی لیکر کر آگئے تر ملزم نے اس میں بیٹھ کر فرار ہونے کی کوشش کی مگر گاڑی بند ہوگئی اور ملزمان گاڑی چھوڑ کر عقبی کالونی کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی گارڈ نے دوسروں لوگوں کے ہمراہ ایک ملزم کو قابو میں کرلیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے موقع پہ پہنچ کر گاڑی کو قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، اس سے تفتیش شروع کردی ،یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ملزمان کی گاڑی سے متعدد نمبر پلیٹس بھی برآمد ہوئی ہیں ، ان سے مذید برآمدگیاں بھی متوقع ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*