چیچہ وطنی: پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے کاروائی کرتے ہوئے زمیندار کو گرفتار کر لیا

پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے کاروائی کرتے ہوئے زمیندار زاہد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کے نواحی چک 89بارہ ایل کے رہائشی مظفر حسین ولد عبدالغنی قوم ماچھی کا 16سالہ بیٹا شہروز علی گاوں کے رہائشی بااثر زمیندار زاہد بھٹی ولد محمد انور بھٹی کے ڈیرے پر کام کرتا ہے جو گزشتہ رات چھٹی لے کر گھر آیا ہوا تھا چھٹی کے باوجود بھی بااثر زمیندار نے اپنے داماد کے ہمراہ غریب محنت کش مظفر ماچھی کے گھر حملہ کرکے گھر میں موجود بیوی بچوں پر تشدد کیا اور زبردستی شہروزعلی کو ساتھ لے گیا شور سن کر اہل دیہہ موقع پر پہنچے کاشتکار کے ظلم سےتنگ غریب محنت کش نےآر پی او ساہیوال ڈی پی او ساہیوال سے معاملہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*