چیچہ وطنی :کچہری میں پیشی پر آئے ہتھکڑی لگے ملزم پر پولیس کی حراست میں مخالفین نے فائرنگ کر دی۔زخمی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے جانبحق- کچہری میں خوف و ہراس کا سماں

چیچہ وطنی: کچہری میں پیشی پر آئے ملزم پر پولیس کی حراست میں مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے تحصیل کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ عمر اسلم بودلہ کی عدالت کے بالکل سامنے اس وقت پیش آیا جب پولیس ملزم سہیل کو جیل سے پیشی کے لئے لے کر کچہری پہنچی اور ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنے جا رہی تھی۔ فائرنگ کر نے والا شخص عقبی گیٹ کو پھلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا. زخمی ملزم کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیا مگر زخمی راستے میں دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ ماضی قریب میں بھی چیچہ وطنی کچہری میں بھی متعدد بار ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی بھی فل پروف انتظامات نہیں کیے جا سکے۔ قابل زکر بات ہے احاطہ کچہری میں اے ایس پی چیچہ وطنی سرکل پولیس کا دفتر بھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*