تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو دھر لیا

پولیس تھانہ سٹی رینالہ خورد کی کاروائی… ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او رینالہ سرکل سردار ظفر اقبال ڈوگر کی زیرنگرانی جاوید خان انسپکٹر تھانہ سٹی رینالہ نے ہمراہ ٹیم سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا عابد علی ولد بشیر احمد قوم کمبوہ سکنہ 23 ٹو ایل رینالہ خورد کو گرفتار کرکے عابد کےقبضہ سے ناجائز اسلحہ بندوق 12بور ڈبل بیرل معہ 10 ضرب کارتوس اور رائفل 7mm معہ 5 ضرب گولیاں برآمد کرکے ملزم عابد علی کے خلاف مقدمات نمبری 116/21 اور 117/21 بجرم 13/20/65 2a ترمیمی اسلحہ آرڈینس2015 .11B، ۔ 337H2۔ تھانہ سٹی رینالہ درج رجسٹر کئے گئے ہیں مزید انٹیروگیشن جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*