پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں شدید زلزلہ

لاہور: پاکستان اور انڈیا سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی

پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے در ودیوار ہل کر رہ گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کو ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی،ساہیوال، پشاور، مردان، سوات، مظفر آباد، لوئر دیر، بھلوال، ملتان، چیچہ وطنی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، بھکر، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 80 کلومیٹر جبکہ مرکز تاجکستان اور افغانستان کی سرحد تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*