ساہیوال یونین آف جرنلسٹ کا قیام مثبت اقدام ھے. کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید

کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے ساہیوال یونین آف جرنلسٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کی نشاندہی کے لئے صحافیوں کی کاوشوں کو مربوط کرنے میں بڑی مددملے گی – ایس یو جے کے چیئرمین حافظ وحید احمد اور صدر میاں وسیم ریاض کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے قومی اخبارات اور چینلز کے نمائندوں کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونےکو مثبت اقدام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ایس یو جے انتظامیہ اور عوام کے درمیان بہتر رابطہ کار کا کردار ادا کرے گی –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*