اوکاڑہ پولیس کانسٹیبل نے بہادری کی مثال قائم کردی

اوکاڑہ۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے رینالہ خورد ہسپتال جا کر زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی،

پولیس کانسٹیبل نے قرنطینہ قرار دیے گئے گھر سے کورونا کےمشتبہ مریضوں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی نواحی گاوں 7/1L میں کورونا کےمشتبہ مریضوں نے گھر کی چھت سے پتھراؤ کر کے کانسٹیبل کو زخمی کردیا کانسٹیبل نثاراحمد نے زخمی ہونے کے باوجود کورونا کے مشتبہ مریضوں کو گھر سے باہر نا نکلنے دیا ملک کامران اور ملک عمران چند روز قبل گوادر سے واپس آئے جن کو محکمہ صحت کی سفارش پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے
پتھراؤ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ترجمان پولیس

کورونا کے عدم پھیلاؤ کے لیے کانسٹیبل نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا،کانسٹیبل نثار کی حوصلہ افزائی کے لئے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال کی جانب سے 10 ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان ,ڈی پی او نے کانسٹیبل کی بہادری کو سراہتے ہوئے شاباش دی
ترجمان پولیس اوکاڑہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*