رینالہ خورد: خدمت مرکز کے افتتاح میں تاخیر تحصیل رینالہ کے لاکھوں شہری سہولیات سے محروم

رینالہ خورد: خدمت مرکز کے افتتاح میں تاخیر تحصیل رینالہ کے لاکھوں شہری 14سے زائد سہولیات سے محروم ۔

خدمت مرکز کا افتتاح نہ ہونے سے شہریوں کو اوکاڑہ جانا پڑتا ہے جبکہ خدمت مرکز میں ایک چھت تلے ہی عوام کو سہولیات دینے کا کہا گیا تھا لیکن وہ خواب ہی بن گیا خدمت مرکز کا قیام عوام کو سہولیات دینا ہہ ناکہ پریشان کرنا ہے شہری تھانہ میں جاتے ہیں سہولیات لینے کیلئے لیکن آگے سے وہ شہریوں کو اوکاڑہ بھیج دیتے ہیں کیونکہ جب خدمت مرکز کا افتتاح ہو گا تو آپکا کام ہو گا شہریوں نے اوصاف نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے آج سے 10دن پہلے خدمت مرکز کا وزٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ جلد ہی اسکا افتتاح اور ورکنگ شروع ہو جائے گی اور آرپی او اسکا افتتاح کریں گیں لیکن 10دن گزرنے کے باوجود خدمت مرکز کا افتتاح نہیں ہو سکا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید۔ملک سے اپیل کی ہے کہ خدمت مرکز کا افتتاح پہلی فرصت میں کریں تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر تمام سہولیات مل سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*