اخترآباد کے قریب دو کاروں میں تصادم۔ 5 افراد زخمی

اوکاڑہ: اخترآباد کے قریب دو کاروں میں تصادم ہونےسے عورتوں,بچے اور مرد سمیت 5 افراد زخمی.
مین ٹی روڈ نزد اختر آباد کے پاس کار کا ٹائر برسٹ ہونے پر بے قابو ہوکر دوسری کار سے ٹکرا گئی.
حادثے میں کاروں میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک مرد, 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں. اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی.
پانچوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی رینالہ خورد منتقل کر دیا جہاں سے دو زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ ریفر کرنے پر ریسکیو ایمبولینس پر اوکاڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*