چیچہ وطنی: ویڈیو وائرل ہونے پر اڈا کھوئی پر عطائی ڈاکٹر کا ہسپتال سیل

محکمہ صحت ساہیوال کا دبنگ ایکشن۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر نقوی کی ہدایت پر اڈہ کھوئی پر واقع عطائی ڈاکٹر انیس کا ہسپتال سیل کردیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسی کلینک پر خاتون کا آپریشن کیا گیا اور ویڈیو میں عملہ آپریشن کر رہا تھا جبکہ سرجن ڈاکٹر اعلی آفسران کو گالیاں دے رہا تھا۔ وائرل ویڈیو نے انتظامیہ کو ہوش دیا تو آج ہسپتال سیل کر دیا گیا۔ عوامی وسماجی حلقوں نے سی ای او ہیلتھ کو خراج تحسین پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*