ساہیوال: سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے گودام پر چھاپہ،شراب کا بڑا ذخیرہ برآمد: اے ایس پی ڈاکٹر انعم فریال

پولیس تھانہ سٹی ساہیوال کا شراب کے گودام پر چھاپہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فروخت کے لیے ذخیرہ کی گئیں مختلف برانڈ شراب کی بوتلیں برآمد


ساہیوال. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے کہا ہے منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،منشیات فروشی ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے تک ان کے خلاف بھرپور کاروائی جاری رہے گی انہوں نے کہا ضلع ساہیوال کو منشیات سے پاک ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سرکل ساہیوال کی طرف سے منشیات فروشوں کے گودام پر چھاپہ مار کر شراب کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کی کاروائی پر کیا اس حوالے سے ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی ڈاکٹر انعم فریال نے تھانہ سٹی ساہیوال میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او سٹی ریاض احمد بھٹی اور اس کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش کے گودام پر خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کر مختلف برانڈز کی شراب کا ذخیرہ برآمد کر لیا جس میں شراب سے بھرے ہوئے 20لیٹر کے 15عدد کین بئیرٹن پیک 427شراب کے مختلف برانڈز کی 921بوتلیں برآمد کرکے ایک کس ملزم حیدر علی موقعہ سے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دیگر 3کس اظہر کاہلوں، ذیشان عرف وکی،شہباز عرف شہبازی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ملزمان نے نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پر فروخت کرنے کے لیے شراب گودام میں ذخیرہ کر رکھی تھی انہوں نے کہا کہ منشیات عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جارہی ہےانہوں نے اس عزم کا اظہار نوجوان نسل کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور اس میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائیگا اے ایس پی سٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال نے پریس کانفرس کرتے ہوئے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ڈی پی او صاحب نے بھی پولیس ٹیم کی اس کاروائی پر نقد انعام اور سرٹیفیکٹ کا اعلان کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*