ساہیوال: ڈی پی او نےمختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔ انسپکٹر قاضی عبدالباسط کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم،انسپکٹر نثاراحمد منچ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ کمیر ،انسپکٹر ندیم اقبال کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی اور سب انسپکٹر امتیاز احمد نون کو انچارج چوکی محمد پور سے ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ تعینات کردیا جبکہ انسپکٹر سلیم اللہ خان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غلہ منڈی ،انسپکٹر مقبول حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ یوسف والا ،سب انسپکٹر خالد بشیر کو انویسٹی گیشن آفیسر تھانہ یوسف والا اور سب انسپکٹرمحمد لقمان کو انچارج چوکی محمد پور تھانہ بہادرشاہ تعینات کردیا ہے۔

ترجمان پولیس ڈسٹرکٹ ساہیوال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*