منڈیوں میں آڑھتیوں کی لوٹ کھسوٹ سے کسانوں کوبچانے فصلوں کا پور ا معاوضہ دلانے کے لئے اوپن بولی کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔کمشنر ساہیوال ڈویژن

ساہیوال : کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ منڈیوں میں آڑھتیوں کی لوٹ کھسوٹ سے کسانوں کوبچانے فصلوں کا پور ا معاوضہ دلانے کے لئے اوپن بولی کوہر صورت یقینی بنایا جائے – منڈیوں میں الیکٹرانک کنڈوں کی تنصیب اور زائد کمیشن وصولی کرنے والے آڑھتیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-یہ بات انہوں نے ڈویژنل ایگری کلچر ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ساہیوال ،پاکپتن اور اوکاڑہ کے ڈپٹی کمشنرز محمد زمان وٹو ،احمد کما ل مان اور مریم خان کے علاوہ پولیس ،پراسیکیوشن ،سپیشل برانچ سمیت محکمہ زراعت اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی- انہوں نے کہا کہ بیج اور کھادوں میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور افسران کی اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی -انہوں نے محکمہ زراعت اور مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور وارننگ دی کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کریں ورنہ ان کے خلاف محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی -انہو ںنے کہا کہ غریب کسانوں کو آڑھتیوں اور مڈ ل مینوں کی لوٹ کھسوٹ سے بچانا ان دونوں محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن کاشتکار منڈیوں میں جس استحصال کا شکار ہوتے ہیں وہ ہر ایک کو معلوم ہے -انہو ںنے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ منڈیوں میں بولی کو سختی سے مانیٹر کریں اور متعلقہ محکموں کی کارگزاری کی بھی روزانہ رپورٹ لیں تاکہ ان میں بہتری لائی جا سکے- انہوں نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں میں کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائیں -انہو ںنے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو معیاری بیج اور کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اورانہیںمعاشی استحصال سے بچایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*