رینالہ خورد: دس ہزار روپے کے لالچ میں 60 سالہ مسافر خاتون قتل۔ ملزمان گرفتار

دس ہزار روپے کے لالچ میں رکشہ ڈرائیور نے 60 سالہ مسافر خاتون کو قتل کر دیا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
رینالہ خورد کے نواحی گاوں سے 60سالہ خاتون سمعیہ بی بی رکشے پر تین روز قبل گھر سے سودا سلف لینے کیلئے رینالہ شہر آٸی تو رکشہ ڈرائیور نے خاتون کے پاس 10 ہزار روپے دیکھ لیے جس پر وہ لالچ میں آ گیا اور اپنے ساتھی کے ہمراہ خاتون کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور نعش 16ون اے ایل میں بانس کے کھیت میں پھینک دی اور فرار ہوگے خاتون کی گمشدگی کی اطلاع پر ایس ایچ او صدر اختر خان نے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرکے سفاک قاتل رکشہ ڈرائیور اور ساتھی کو گرفتار کرلیا جن کی نشاندہی پر خاتون کی نعش برآمد کر لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*