ساہیوال: ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا سالانہ عرس خواجہ محمد پناہ کمیر کے انتظامات کا سکیورٹی جائزہ

 ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال جناب شوکت علی کھچی کا کمیر میں اکتیس مارچ سے شروع ہونے والے حضرت خواجہ محمد پناہ کے عرس کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ۔اس دوران ایس ڈی پی او صدر سرکل مہر محمد وسیم اور ایس ایچ او تھانہ کمیر محمد اشرف بھی ہمراہ تھے ۔

متولی دربار نے اس موقع پر جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام اور ڈپٹی کمشنر جناب شوکت علی کھچی سے عرس پر سکیورٹی سے متعلقہ جملہ امور پر بات چیت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے کہا کہ عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر صاحب نے دربار پر فاتحہ پڑھی بعدمیں دربار انتظامیہ کی طرف سےدونوں ضلعی افسران کو متبرک چادروں کا تحفہ بھی دیاگیا۔ ترجمان پولیس ساہیوال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*