یونیورسٹی آف ساہیوال نے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

ساہیوال: یونیورسٹی آف ساہیوال نے نئے تعلیمی سیشن کیلئے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 4سالہ بی ایس پروگرام اور 2سالہ پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ 17نومبر مقرر کی ہے۔ یہ بات یونیورسٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق حسین نے ایک بیان میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں نئے داخلے کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ کی انتھک محنت اور ذاتی دلچسپی کے وجہ سے ممکن ہوئے ہیں جنہو ں نے ہائرایجوکیشن کمیشن سے نئے داخلوں کی خصوصی اجازت حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ لیول میں کمپیوٹر سائنس‘بزنس ایڈمنسٹریشن‘کیمسٹری‘ اپلائیڈ سائیکالوجی ‘انگلش اور اکنامکس کے مضامین میں صبح و شام کی کلاسز میں داخلے کئے جائیں گے جبکہ اسی طرح انڈر گریجویٹ لیول پر کمپیوٹر سائنس‘ کیمسٹری‘فزکس‘بی بی اے آنرز‘سائیکالوجی اور ایل ایل بی میں صبح اور شام کی کلاسز میں داخلے ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں دوسری ضروری سہولیات خصوصا اساتذہ کی کمی دور کرنے اور لائبریری میں مزید کتب کی فراہمی کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*