وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ساہیوال کول فائر پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کردیا *
قادرآباد کے مقام پر 660-660میگاواٹ کے دوپاورپلانٹ لگائے گئے ہیں*
ساہیوال کول فائرپاورپراجیکٹ کا سنگ بنیاد 30مئی 2014کو وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے رکھا تھا *

ساہیوال کول پراجیکٹ 152ارب روپے کی لاگت سے چائنہ کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے *
کول پاورپراجیکٹ کے دوسرے پلانٹ کے افتتاح سے نیشنل گرڈ میں 1320میگاواٹ بجلی شامل کی جارہی ہے *
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ساہیوال کول پاورپراجیکٹ پرپہنچے *
وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر نے 2:15پر لینڈ کیا*
وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ ‘وزیرمملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر ‘صوبائی وزیر ترقیات ومنصوبہ بندی ملک ندیم کامران‘صدرمیونسپل کارپوریشن مسلم لیگ ن آئی زیڈبھٹی بھی تھے *


وزیراعلیٰ اس موقع پرہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے *
مسلم لیگ (ن ) کے رکن قومی اسمبلی پیرزادہ سید عمران شاہ ولی نے نارضگی کا اظہارکرتے ہوئے تقریب میں شرکت نہیں کی *
وزیراعلیٰ اورچینی کمپنیوں کے اعلیٰ افسران گرمجوشی سے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے *
چیئرمین ہیوانگ گروپ آف چائنہ چاؤ پگسی‘چیئرمین نیشنل انرجی کمیشن نور بیکری و چیئرمین رویائی گروپ کیویافووزیراعلیٰ کے ساتھ اسٹیج پر براجمان تھے *
وزیراعلیٰ شہباز شریف اورمہمانوں کو جوس پیش کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو ) ایوب بخاری نے رات کے وقت بغیر اطلاع ساہیوال میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں موجود لیڈی ڈاکٹرز کے کمروں کا دورہ کیا*
ڈی ایچ کیو وٹیچنگ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹرز نے تقریب میں آنے سے انکارکردیا تھا*
وزیراعلیٰ کی آمد پر ڈپٹی کمشنر شوکت علی خاں کھچی اورڈی پی او محمد عاطف اکرام دباؤ کا شکار دکھائی دیتے رہے *
دورے کے اعلیٰ انتظامات کیلئے چینی ماہرین سے دوستانہ تعلقات رکھنے والے شفیق ڈوگر کو خصوصی طور پربلوایا گیا تھا*
اپنی تقریرکے دوران میاں شہباز شریف مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے *
وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ضلعی انتظامی افسران زیر لب درود ووظائف کاورد کرتے رہے*
اراکین صوبائی وقومی اسمبلی کو گیارہ مہمانوں کا کوٹہ دیا گیا تھا *
افتتاحی تقریب کیلئے سکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے تھے *
سکیورٹی پر مامور تعینات عملہ بھوکاپیاسا اپنے فرائض سرانجام دیتا رہا*
افتتاحی تقریب اڑھائی گھنٹے سے زائد تک جاری رہی *
وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر 4:55پر فضامیں بلند ہوا*

دورے کے اختتام پر سرکاری افسروں نے لمبے لمبے سانس کھینچے اوراعصاب کو ڈھیلا چھوڑدیا *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*