چیچہ وطنی: تھانہ صدر میں تین سالہ بچی کو اغواء کرکے قتل کرنے کا مقدمہ درج

چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود میں گزشتہ روز غائب ہونے والی تین سالہ ننھی بچی کی نعش برآمد – چار سالہ مہرین صفدر کل شام چار بجے کی لاپتہ تھی- ورثاء ڈھونڈتے رہے۔ بچی کی بھٹہ کے کوارٹر سے آج نعش برآمد ہوئی ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس۔ فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ضروری کاروائی کیلئے نعش ہسپتال منتقل کردی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کے حوالے کر دی۔مقدمے میں اغواء اور قتل کی دفعات شامل اور سیمپلز پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لیب کو بجھوا دئیے گئے ہیں ۔
پولیس تھانہ صدر مصروف تفتیش ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*