ساہیوال: محکمہ جنگلات “پلانٹ فار پاکستان” پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 16 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے

ساہیوال: محکمہ جنگلات نے “پلانٹ فار پاکستان” پروگرام کے تحت ضلع ساہیوال میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ھے جس دوران ضلع بھر میں 16 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب یوسف والا کے قریب نہر لوئر باری دوآب کے کنارے منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر تھے۔ تقریب میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد اور ایس ڈی او چودھری محمد اقبال نے بھی شرکت کی ۔ ملک وسیم سجاد نے بتایا کہ اس تقریب میں محکمہ جنگلات بکائن، توت، کیکر اور نیم کے ایک ہزار پودے لگا رھا ھے جن کی حفاظت اور آبیاری کے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ھے۔ ایڈیڈنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر نے ھدایت کی کہ 10 روزہ اس مہم میں محکمہ صحت، تعلیم، زراعت اور لائیو اسٹاک کو بھی شامل کیا جائے اور تمام سکولوں اور کالجوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے جن میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ بھر پور شرکت کریں۔ انہوں نے مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اور آبیاری کو بھی یقینی بنانے کے ھدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*