ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے ساہیوال ڈویژن میں 6 سنٹرز قائم

ساہیوال: کمشنرساہیوال نادر چٹھہ کی ہدایات پر ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے ساہیوال ڈویژن میں 6 سنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں بدھ سے کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا ۔یہ سنٹر ضلع ساہیوال میں پناہ گاہ ساہیوال شہر اور اولڈ جوڈیشل کمپلیکس چیچہ وطنی ،ضلع اوکاڑہ میں سٹی جمنیزیم اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دیپالپوراور ضلع پاکپتن میں ڈسٹرکٹ لائبریری نزد ڈی سی آفس اور میونسپل کارپوریشن ہال عارفوالا میں قائم کیے گئے ہیں ۔ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم کے مطابق ان تمام سنٹرز پر عملے کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے اور تربیت یافتہ عملہ ویکسین لگانے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر نادر چٹھہ کی ہدایات کے مطابق تمام سنٹرز پر بیٹھنے کیلئے کرسیوں ، پینے کے ٹھنڈے پانی کی دستیابی ،ٹائلٹ ،پارکنگ اور ہر سنٹر پر ایئر کنڈیشنر بھی دستیاب ہوں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان سنٹرز کیلئے یونین کونسل کے مطابق افراد کی تقسیم کی گئی ہے جو ملنے والے میسج کے مطابق متعلقہ سنٹر میں ویکسین لگوائین گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*