ساہیوال: رضا کار انتظامیہ کا ہر اول دستہ ہیں جنہوں نے ہر آفت اور مصیبت میں عوام کی بے لوث خدمت کی،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر

ساہیوال : ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ رضا کار انتظامیہ کا ہر اول دستہ ہیں جنہوں نے ہر آفت اور مصیبت میں عوام کی بے لوث خدمت کی اور حادثات میں قیمتی جانوں کو بچایا،ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری دفاع کی تربیت ہر شہری خصوصا صنعتی ورکر ضرورحاصل کرے جس کے لئے ساہیوال چیمبر کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے -وہ یہاں تحصیل کونسل ہال میں عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر ہونے والی خصوصی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے جس میں سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر،چیف وارڈن آئی زیڈ بھٹی،ڈپٹی چیف وارڈن سید علمدار حسین شاہ اور اسرار احمد ،وزیر اعلی کمپلنٹ سیل کے انچارج شیخ محمد چوہان اور ساہیوال چیمبر کے صدر عاصم رفیق چوہدری کے علاوہ قومی رضا کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر اسامہ احمد نے ادا کئے۔ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے رضا کاروں کو در پیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور صنعتی کارکنوں کو تربیت فراہم کرنے کے جاری پروگرام کے لئے وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی -اس سے پہلے اپنے خطبہ استقبالیہ میں سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے بتایا کہ ایک جامع پروگرام کے تحت ساہیوال کو 12گلسٹرز میں تقسیم کر کے صنعتی کارکنوں کی تربیت کا آغاز کیا جا چکا ہے جس میں سے 5 کلسٹرز کے کارکنوں کی تقربیت مکمل ہو چکی ہے – تربیت کا مقصد صنعتی حادثات کی صورت میں مالی و جسمانی نقصان سے کارکنوں کو بچانا ہے – چیف وارڈن آئی زیڈ بھٹی نے جنگوں اور قدرتی آفات میں قومی رضا کاروں کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ساہیوال کے 9رضا کاروں کو بہترین خدمات پر تغمہ شجاعت سے نوازا جا چکاہے جو ساہیوال کی تنظیم کے لئے اعزاز ہے -بعد میں آگ لگنے سے عوام کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اوربم ڈسپوزل کے لئے استعمال ہوے والے آلات کی نمائش کی گئی -تقریب کے اختتام پر ڈی سی آفس تک واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کی –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*