ساہیوال: تھانہ فتح شیر پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ 28 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

تھانہ فتح شیر پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ 28 کلو گرام سے زائد چرس برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم نے ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد سلیم خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فتح شیر مدثر غفار خان کو جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک دیا۔ ایس ایچ او فتح شیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے منشیات فروش ملک شوکت اقبال سکنہ فتح شیر کالونی ساہیوال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا- ملزم سے 28 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ ملزم اپنی گاڑی میں منشیات کی بھاری کھیپ لیکر جا رہا تھا۔ ملزم کافی عرصہ سے روپوش ہو کر منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا جسکو پابند سلاسل کیا گیا۔ ڈی پی او نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔ تاجر برادری ، معززین علاقہ اور صحافتی حلقوں نے ڈی پی او ساہیوال کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*