ساہیوال: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ساہیوال آمد

ساہیوال۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کمشنرآفس ساہیوال آمد
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی وزرا،ارکان پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز کا 3 گھنٹے طویل اجلاس- ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوعوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں- وزیراعلی عثمان بزدارنے تجاویز کوخود نوٹ کیا اورمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی-

اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے۔ موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کرنیوالے دشمن کا ایجنڈا پورا کررہے ہیں- پی ڈی ایم ٹولے کا عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔مسترد شدہ عناصر صرف ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہوچکی۔تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ ترقی کا سفر میں ترقی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ مشاورت سے ڈویلپمنٹ پلان بنا کرجلد عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ دورہ کرنے کا مقصد عوام کے مسائل سے آگاہی اور ارکان اسمبلی سے مشاورت ہے۔ ہر ضلع میں جاکر ڈویلپمنٹ سمیت تمام امور کا خود جائزہ لوں گا۔ انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کے درمیان مثالی اشتراک کار اہم امر ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیالوجی بلاک ساڑھے 5ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں 128بیڈز کا کارڈیالوجی بلاک بنے گا۔ کارڈیالوجی بلاک میں انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی اور امراض دل کے علاج کی دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹیچنگ ہسپتال کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت- ساہیوال میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ساہیوال کوموٹر وے سے منسلک کرنے کی تجویزکا جائزہ لے رہے ہیں۔ چیچہ وطنی،کمالیہ رجانہ روڈ کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ چیچہ وطنی میں انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کا منصوبہ بھی جلد شروع ہوگا۔

ارکان اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز ایم این اے رائے مرتضی اقبال، صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، صمصام بخاری، رائے حسن نواز، ٹکٹ ہولڈرز، تحریک انصاف کے عہدیداران، کمشنر، آر پی او، سیکرٹری صحت اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*