ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد کاشف اسلم کی ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ

ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد کاشف اسلم کی ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ ہوئی. جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال میڈم شاہدہ نورین، ڈی ایس پی صدر سرکل ساہیوال فرخ جاوید، ڈی ایس سٹی سرکل ساہیوال سلیم خان رتھ، ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال، ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل سمیت دیگر موجود تھے

ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم نے تعارفی میٹنگ میں تمام افسران کو اپنے فرائض نہایت محنت اور ایمانداری سے سر انجام دینے کی ہدایت کی۔


ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کو ہر صورت میں پورا کیا جاۓ گا۔
مقدمات کے اندراج اور تفتیش میں انصاف اور غیر جانبداری کو ہر حال میں ملحوظ رکھا جاۓ

تمام ایس ایچ اوز اپنے دفاتر تھانہ جات میں باقاعدگی سے بیٹھیں اور عوام الناس کے مسائل سنیں اور فوری حل کریں۔
ایس ایچ اوز اپنے ماتحت عملے کو بھی عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آنے کی تلقین کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*