چیچہ وطنی: شوہر نے ٹوکے کے وار کرکے بیوی اور اسکے بھائی کو شدید زخمی کرنے کےبعدخود کو بھی زخمی کرلیا

چیچہ وطنی: شوہر نے ٹوکے کے وار کر کے بیوی اور اس کے بھائی کو شدید زخمی کرنے کے بعد اپنے گلے پر چھری پھیر کر خود کو بھی زخمی کر لیا۔ تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق بوریوالا کے رہائشی شوہر محمود علی کی چیچہ وطنی احمد نگر کی رہائشی صغراں بی بی سے شادی ہوئی تھی۔ گھریلو ناچاقی ہونے پر صغراں بی بی اپنے خاوند سے روٹھ کر چیچہ وطنی اپنے بھائی محمد علی کے گھر رہائش پزیر تھی۔ بیوی صغراں بی بی نے اپنے خاوند محمود علی پر عدالت میں بچوں کے خرچے کا کیس دائر کر رکھا تھا جس کا عدالت نے بیوی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ اسی رنجش پر شوہر محمود علی چیچہ وطنی آکر ٹوکے کے وار کر کے اپنی بیوی کو شدید زخمی کر دیا اور ہاتھ کی دو انگلیاں بھی کاٹ ڈالیں۔ محمد علی اپنی بہن کو بچانے آیا تو محمود علی نے اسے بھی ٹوکے کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ کے آنے پر شوہر محمود علی نے اپنے گلے پر چھری پھیر کر خود کو بھی زخمی کر لیا۔ ریسکیو 1122 نے تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر صغراں بی بی اور اس کے شوہر محمود علی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*