ساہیوال: ٹریفک پولیس کا فیکٹری مالکان اور ملازمین کو ٹریفک قوانین،دھنداورسموگ کے بارے آگاہی لیکچر

ساہیوال: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے جس طرح روزانہ کی بنیاد پر ٹرانسپورٹ اڈوں وجنرل بس سٹینڈ پر ٹریفک قوانین،دھنداور سموگ آگاہی لیکچر دیے جا رہے ہیں۔اسی طرح انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سینئر ٹریفک اسسٹنٹ اکبر علی اور ٹریفک اسسٹنٹ محمد شکیل نے فیکٹری ایریا میں جا کر فیکٹری مالکان وفیکٹری ملازمین کو ٹریفک قوانین،دھنداورسموگ آگاہی بارے لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین، کے ساتھ ساتھ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر دھنداور سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اپنی اور دوسرے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔انہوں کہا کہ جو فیکٹری ملازمین گھروں سے موٹر سائیکل پر آتے ہیں، وہ ہیلمٹ کااستعمال کریں،تیزرفتاری اور ون ویلنگ سے گریز کریں،انڈیکیٹر کا استعمال کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال مت کریں۔دھند اور سموگ کے دوران فوگ لائٹس اور ماسک کا استعمال کریں اپنے منہ اور ہاتھوں کو اچھی طرح صابن اور پانی سے دھوئیں۔اس موقع پر انہوں نے فیکٹری مالکان وملازمین میں پمفلٹ تقسیم کیے۔فیکٹری مالکان و ملازمین نے ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*