چیچہ وطنی بارایسوسی ایشن الیکشن،چوہدری غلام دستگیر گجر ایڈووکیٹ صدر اور چوہدری سیف نثار گجر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

چیچہ وطنی:بارایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے سالانہ انتخابات 2020-21 مکمل ہو گئے،

جس میں چوہدری غلام دستگیر گجر ایڈووکیٹ صدراور چوہدری سیف نثار گجر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بھاری اکثریت سے منتخب ہو گئے،

تفصیل کے مطابق بارایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے سالانہ انتخابات میں سابق صدر چوہدری سرور جاوید ایڈووکیٹ، رانا علی رضا ایڈووکیٹ،منشاءرضوان ایڈووکیٹ،چوہدری عرفان عبداللہ ایڈووکیٹ، رانا جواد شمشاد ایڈووکیٹ گروپس کے چوہدری غلام دستگیر گجر ایڈووکیٹ 76 ووٹ زائد لے کر صدر جبکہ 5 ووٹ منسوخ ہوئے،چوہدری سیف نثار گجر ایڈووکیٹ 114 ووٹ زائدلے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے 15 ووٹ مسترد ہوئے دیگر عہدیداران میں چوہدری افضل گروپ کے چوہدری اصغر علی سندھو ایڈووکیٹ 61 ووٹ زائد لے کر نائب صدر منتخب ہو گئے اور 49 ووٹ مسترد ہوئے،دیگر عہدیداران کی گنتی اگلے روز کی جائے گی،جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کامیاب امیدوار کا فیصلہ پنجاب بار کونسل کرے گی

کامیابی کااعلان ہوتے ہی وکلاءنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی،گروپ لیڈر سرور جاوید چوہدری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے تمام ممبران کا گروپ امیدواروں کو کامیاب کروانے پرشکریہ اداکیا

الیکشن میں534 وکلاءنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،پولنگ صبح 8 سے پانچ بجے تک پرامن طریقے سے جاری رہی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*