ساہیوال:محکمہ ریونیو میں درپیش مسائل کے حل اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے تحصیل کونسل ہال میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کاانعقاد

ساہیوال: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرصدیوں پرانے طرز حکمرانی میں تبدیلی اور محکمہ ریونیو میں درپیش مسائل کے حل اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے تحصیل کونسل ہال میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرمد حسین کے علاوہ تمام تحصیلدار ،سب رجسٹرار،قانونگو، پٹواری اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملے کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جبکہ چیچہ وطنی میں اسسٹنٹ کمشنرنے اپنی تحصیل میں عوامی شکایات کی سماعت کی اور فوری عملدرآمد کے لیے موقع پر ہدایات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنربابر بشیر نے فرد اجرائ، رجسٹریشن، انتقال، درستگی نام، ریکارڈ رپورٹ سمیت متفرق درخواستوں اور شاملاٹ دیہہ قبرستان کی اراضی، نشاندہی سمیت دیگر ریونیو سروسز کے متعلق عوامی شکایات پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں ، لینڈ ریکارڈ حکام کواحکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موصول شکایات پر حکومتی ویژن کے مطابق اور اس کے اسپرٹ کے مطابق فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ عوامی سروسز کی ڈیلیوری کو آسان اور شفاف بنا کر سائلین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ تحصیل آفس میں منعقدہ کھلی ریونیو کچہری میں درجنوں درخواستیں موصول ہوئی جس میں سے متعدد درخواستوں پرڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے موقع پر احکامات صادر کیے جبکہ دیگر پر متعلقہ افسران سے فوری عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*