ساہیوال: سال2020کے دوران ضلع بھر میں تعینات پرائس مجسٹریٹس نے دوکانداروں کو مہنگی اشیاء فروخت کرنے،ذخیرہ اندوزی کرنے اورملاوٹ کرنے پر ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کیا

ساہیوال ضلعی انتظامیہ نے عوام کو روز مرہ اشیاء صرف کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے اور ناجائزمنافع خوری کے سد باب کے لئے قیمتوں کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا ہوا ہے اور سال 2020کے دوران ضلع بھر میں تعینات پرائس مجسٹریٹس نے 88785چیکنگ کیں جس میں 7571دوکانداروں کو مہنگی اشیاء فروخت کرنے، 49افراد کو ذخیرہ اندوزی کرنے اور 55افراد کو ملاوٹ کرنے پر ایک کروڑروپے سے زائد جرمانہ کیا گیا -یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عاطف رضا میر نے پرائس مجسٹریٹس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتائی -انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی واضح ہدایات پر تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور صارفین کی شکایت پر بھی فوری ایکشن لیا جا رہا ہے – انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2020کے دوران سنگین خلاف ورزیوں پر 11مقدمات بھی درج کئے گئے اور27افراد کو گرفتار کر کے ان کی دوکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔ عاطف رضا میر نے پرائس مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ خود انہوں نے سب سے زیادہ 5487چیکنگ کر کے 11لاکھ15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ساہیوال کاظم ستار نے 5225چیکنگ میں ایک لاکھ 87ہزار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چیچہ وطنی عبدالحکیم نے 3682چیکنگ میں ایک لاکھ 14ہزار روپے جرمانہ عائد کیا -اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چیچہ وطنی ملک جاوید اقبال نے 3575چیکنگ میں 3لاکھ39ہزار ر وپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمیرہ شمشاد نے 3364چیکنگ کر کے 3لاکھ95ہزار روپے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ساہیوال رانا حبیب الرحمن نے 3298چیکنگ میں 2لاکھ3ہزار روپے،ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین نے 3182چیکنگ میں 4لاکھ83ہزار اور سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے 2894چیکنگ کرکے 10لاکھ64ہزار روپے جرمانہ عائد کیا -ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عاطف رضا میر نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر مجسٹریٹس کی کارکردگی کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں تاکہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء صرف مہیا ہو سکیں –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*