ساہیوال: کرپٹ آفیسر کا ریکارڈ غائب کرنے پرایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال نے تین آفیسروں کو معطل کر دیا

ساہیوال:ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال نادر چھٹہ کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گریڈ 17،اور 15 کے تین آفیسروں کو معطل کر دیا۔

ساہیوال:تینوں سرکاری اہلکاروں کو سرکاری راز افشاں کرنے اور کرپٹ آفیسر کے ریکارڈ کو غائب کرنے کے الزامات پر معطل کیا گیا۔

ساہیوال:معطل اہلکاروں میں مسعود احمد مدنی گریڈ 17،عامر حمید ڈوگر گریڈ 15 اور آفتاب محمود رامے گریڈ 14 شامل ہیں۔

ساہیوال:ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نادر چھٹہ کمشنر ساہیوال نے معطلی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*