ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز کا دورہ سنٹرل جیل ساہیوال.7 اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم

ساہیوال: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔اس موقع پر منصور اکبر سپرنٹنڈنٹ جیل،نصیر رشید جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول ساہیوال بھی ہمراہ تھے۔دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث (07) اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے نوعمر وارڈ، مختلف بارکس اسیران، واٹر فلٹریشن پلانٹ اورخواتین وارڈمیں بچوں کا سکول، خواتین ٹیوٹا کلاس، بیوٹیشن کلاس کا وزٹ کیااور خواتین وارڈ میں کیے گئے انتظامات پر خصوصاً خواتین وارڈ کی انتظامیہ کو سراہا۔ دوران وزٹ کچن اسیران کا دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو سراہا اور صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کی تعریف کی۔ اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے بہترین انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*