ساہیوال:ڈی پی او امیر تیمور خان کا دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے ورثاء اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین میں75لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیکس تقسیم

ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور خان نے اپنے آفس میں دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کی فیملیز اور ریٹائرڈ پولیس ملازمان میں 75لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیکس تقسیم کیے۔ اس موقعہ پر ڈی پی او نے کہا کہ انکی ویلفیئر کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے انکے مسائل کے حل کے لیے الگ سٹاف مقرر کیا گیا ہے اور انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اور دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے ورثا پولیس کمیونٹی کا حصہ ہیں جن کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا۔ ساہیوال پولیس انکی ویلفیئر کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ (ترجمان ساہیوال پولیس)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*