وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ساہیوال کے علاقے میں بچوں کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس.رپورٹ طلب


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال کے علاقے میں بچوں کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو جلانے کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ملزمان جتنے بھی بااثر ہوں، سزا سے نہیں بچ سکتا۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*