اوکاڑہ: طیب سعید شہید پولیس لائنز میں پولیس دربار کا انعقاد

اوکاڑہ: طیب سعید شہید پولیس لائنز میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عباس قریشی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے ہمراہ پولیس افسران اور جوانوں سے مسائل دریافت کیے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔۔پولیس دربار کے دوران پولیس افسران نے اپنی عرض و معروض پیش کی اور مختلف مسائل بیان کیے اس موقع پر آر پی او ساہیوال طارق عباس قریشی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس افسران اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں گے پولیس افسران ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنی صحت اور جسمانی تندرستی کا بھی خیال رکھیں میں اپنی فورس سے صرف ایک توقع رکھتا ہوں کہ شہریوں کے ساتھ میٹھا بول بولیں۔۔جو پولیس آفیسر محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنے گا وہ میرے دل کے بہت قریب ہے ہر جگہ اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*