چیچہ وطنی چاندنی چوک کے قریب حادثہ- چار افراد جانبحق تین زخمی

چیچہ وطنی چاندنی چوک کے قریب تیر رفتار کار موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جا ٹکرائی ۔ حادثہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوں گئے۔

پولیس تھانہ تلمبہ میاں چنوں گرفتار ملزم کے ہمراہ اسکے دیگر  ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے جا رہی تھی کہ نواحی گاؤں 108 سیون آر نزد چاندنی چوک کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں
کار ڈرائیور ۔ملزم . پولیس اہلکار اور موٹر سائیکل سوار سمیت 4 افراد موقع پر ہی جانبحق  ہوگئے۔ جبکہ 3 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور  زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔  زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*