ساہیوال سے سمندری انٹر چینج تک سڑک کی مرمت کے لئے 20کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری

ساہیوال: ڈویژنل کوآرڈی نیشن کمیٹی نے ساہیوال سے سمندری انٹر چینج تک سڑک کی مرمت کے لئے 20کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے -یہ گرانٹ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر فراہم کی گئی ہے،منصوبے کی منظوری کمشنر آفس میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت کمشنر ساہیوا ل ڈویژن نادر چٹھہ نے کی -اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز بابر بشیر،احمد کمال مان اور محمد عثمان،ایس ای ہائی وے سہیل اکرم اور ایکسین محمد رمضان،ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید،اے سی جنرل محمد اسد علی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان نے بھی شرکت کی – کالج چوک ساہیوال سے سمندری انٹرچینج تک سڑک کی مرمت سے روزانہ فیصل آباد اور لاہور سفر کرنے والے سینکڑوں مسافرو ں کو فائدہ ہو گا -اجلاس میں ”نیا پاکستان،منزلیں آسان“ منصوبے کے تحت سڑکوں کی مرمت کے پروگرام فیز 2کے تحت ارکان صوبائی اسمبلی کی سفارش پر 43کروڑ22لاکھ روپے کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی -کمشنر نادر چٹھہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں پر کام شروع کرنے کے عمل کو تیز کریں تاکہ جلد کام شروع ہو سکے -انہوں نے کام کے معیار کو یقینی بنانے اور مسلسل مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی -جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں حلقہ پی پی 201کی 8کروڑ20لاکھ روپے سے کھکھاں والی سنپال چوک چیچہ وطنی تک ساڑھے 5کلو میٹر کی مرمت،حلقہ پی پی 202میں 7کروڑ 80لاکھ روپے سے چک نمبر 66موڑ سے چک نمبر67/12-Lتک مرمت،حلقہ 194میں ترکھنی روڈ اڈاچک 66ای بی سے چک 88ای بی ساڑھے 10کلو میٹر سڑک کی مرمت،حلقہ پی پی 191میں چک نمبر 22ایس پی سے چک نمبر 4ایس پی براستہ 6ایس پی ساڑھے 9کلومیٹر سڑک کی مرمت پر 12کروڑ37لاکھ روپے،13کروڑ51لاکھ روپے سے عبیداللہ شاہ روڈ پل جالب سے جھلہ چوک تک 11کلو میٹر سڑک کی مرمت،16کروڑ روپے سے حلقہ پی پی 183،184کے متعلقہ سڑکوں کی مرمت اور حلقہ 184میں ساڑھے 13کروڑ روپے سے شیر گڑھ ہنجرہ روڈ چک 18ڈی پل سے عاشق آباد فارم تک 10کلومیٹر سڑک کی مرمت شامل ہے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*