چیچہ وطنی ماڈل کورٹ نے منشیات فروش کو 4 سال چھ ماہ قید کی سزا 20 ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا

چیچہ وطنی ماڈل کورٹ کے جج سرفراز احمد ایڈیشنل سیشن جج نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو 4 سال چھ ماہ قید 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

تھانہ غازی آباد کے نواحی گاوں 26 گیارہ ایل کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش خالد بشیر ولد بشیر احمد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر10/20٠ بجرم ٩ سی درج کیا تھا اور چالان عدالت میں پیش کیا جرم ثابت ہونے ماڈل کورٹ کے جج سرفراز احمد نے ملزم کو 4 سال چھ ماہ قید بامشقت 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا عدم عدائیگی کی صورت میں پانچ ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*