عارفوالا:محکمہ اینٹی کرپشن نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے مختص اربوں روپے مالیت کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے مختص اربوں روپے مالیت کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب

اینٹی کرپشن ساہیوال نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات پر عارف والہ میں تاریخی کاروائی کرتے ہوئے 1 ارب 84 کروڑ روپے کی انتہائی قیمتی سرکاری زمین واگزار کرالی ہے ۔ اس زبردست کاروائی پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال اشفاق رحمان خان اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔ ڈی جی گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے مختص زمین پر قابض تھا۔ ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نے 184 کنال سرکاری زمین سٹی روڈ عارف والا سے واگزار کرائی ہے۔ اینٹی کرپشن کی اب تک کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں آج کی کاروائی سب سے بڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف تاریخ ساز کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پاکپتن رانا فواد کی سربراہی میں آج کیا گیا۔آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور محکمہ مال کے متعلقہ پٹواری اور گرداور بھی موجود تھے۔ واگزار کرائی گئی زمین محکمہ مال کے سپرد کر دی گئی ہے۔ ڈی جی نے مذید کہا کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*