کمشنر ساہیوال ڈویژن کا پنجاب کے پہلے زیر تعمیر سالڈ ویسٹ پلانٹ کا دورہ

کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید کا پنجاب کے پہلے زیر تعمیر سالڈ ویسٹ پلانٹ کا دورہ،40کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پلانٹ دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا،منصوبے سے 200 ٹن کوڑا کرکٹ روزانہ ڈسپوز کیا جا سکے گا -کمشنر کو بریفنگ – تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں تعمیر ہونے والا پنجاب کا پہلا سالڈ ویسٹ سگریگیشن پلانٹ دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا جس پر لاگت کا تخمینہ 40کروڑ روپے کے لگ بھگ لگایا گیا ہے -کمشنر نے زیر تعمیر پلانٹ کے مختلف حصے دیکھے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا -ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان بھی ان کے ہمراہ تھے -پلانٹ مینجر محمد رضوان نے بتایا کہ کمپوسٹنگ اور سگریگیشن پلانٹ کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے جبکہ وزن کرنے والے برج اور انتظامی بلاک تکمیل کے قریب ہے -کمشنر محمد احسن وحید نے پلانٹ پر پودے لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام عمارتوں کی اینٹی ٹرمائیٹ ٹریٹمنٹ بھی کی جائے -پلانٹ روزانہ 2سو ٹن کوڑا کرکٹ الگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے -کمشنر نے جاری ترقیاتی کام کی رفتار تیز کرنے اور اسے دسمبر کی ڈیڈ لائن تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تا کہ پلانٹ کو بر وقت چلایا جا سکے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*